لالہ افضل کی وفات سے انکی شفقت سے محروم ہو گئے ہیں، چوہدری عابد رضا

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)ایم این اے چودھری عابد رضا کوٹلہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لالہ جی محمد افضل چڑیاولہ کی وفات سے ہم باپ جیسی شفقت، بڑے بھائیوں جیسی محبت اور چھوٹوں جیسی شراتوں سے محروم ہوگئے ہیں، ان کی وفات پر ہر چہرہ اداس اور ہر آنکھ اشکبار ہے، ایسے افراد صدیوں بعد دنیا دمیں آتے ہیں، لالہ جی منکسر المزاج، شفیق اور نفیس طبیعت کے مالک تھے اور انکے ساتھ ہر وقت رونق سی رہتی تھی اللہ تبارک وتعالی لالہ جی محمد افضل کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے

آج کا اخبار
اشتہارات