چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پاکستانی نژادامریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی سربراہی  میں وفد نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ طاہر جاویداور وفد نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی سال کے کام 3ماہ میں کردئیے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی او راب بھی دن رات عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کر رہے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی اپنے خاندان کی طرح سیاست میں رواداری،احترام کے اصولوں کے قائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب او رکیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کے معاہدے پرہونے والی پیشرفت پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دیتے ہیں۔طاہر جاوید اور وفد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی Appropriationsکمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن (Mr. Chris R. Holedn)کی جانب سے مجھے خصوصی مراسلہ موصول ہواہے۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر سٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے پر دستخط کیلئے کیلیفورنیا کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پنجاب اورکیلیفورنیا کے درمیان تجارتی، معاشی،کاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا اور پنجاب اورامریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اورثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔ یہ معاہدہ پنجاب اورکیلیفورنیا کی ریاست کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔وفد میں فاروق ارشد، ذوالفقار میمن، ڈاکٹر نعمان طاہر، حسن ابرار، مبین خاور اور سعید چودھری شامل تھے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات