الحمدللہ!! 15 سالوں سے زیر التواء ترقیاتی منصوبے مکمل کرا دیئے، چوہدری حسین الٰہی

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) کریم داد گاؤں سے نلیگی دھڑا پاکستان مسلم لیگ میں شامل، گاؤں کریم داد میں ن لیگ کا مکمل صفایا، ممتاز شخصیت ن لیگی راہنماو نوابزادہ خاندان کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر انصر علی اور سید مبشر حسین شاہ اپنے ساتھیوں سنگ دھڑے اور برادریوں سمیت پاکستان مسلم لیگ شامل ہو گئے، گزشتہ روز گاؤں کریم داد ڈیرہ چوہدری تسلیم پرویز پوما پر عظیم الشان شمولیتی اکٹھ کا انعقاد ہوا جس میں سینکڑوں  عمائدین شریک ہوئے، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈاکٹر انصر علی اور سید مبشر حسین شاہ نے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے ملاقات کر کے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا عمائدین کی طرف سے بھرپور طریقے سے ویلکم ساتھ چلنے کا عہد کیا گیا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے ساتھیوں کو ویلکم کیا اس موقع پر سابق ناظم چوہدری محبوب ربانی ظفر، چوہدری شعیب مجید فتح پور،چوہدری ثمر اعجاز چیچی،چوہدری اختر علی باہووال، چوہدری اکرم طاہر عالمگرھ، چوہدری کامران مظہر، ڈاکٹر عزیز ڈھلو، چوہدری ارشد نمبردار، ثاقب بٹ چک کرال، صوفی غلام رسول، چوہدری ارسلان زاہد ترکھا، چوہدری عبدالرحمن گجر و دیگر بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات