چوہدری حسین الٰہی سے نت ہاؤس میں عمائدین کی ملاقات

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی نت ہاؤس میں عمائدین سے ملاقاتیں، مسائل سنے اور حل کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے آفسران کو بھی ہدایات دیتے رہے، چوہدری حسین الٰہی سے یونین کونسل دولت نگر، دھمتھل، کڑیانوالہ، ٹھمکہ نافریاں، بڑیلہ شریف، ٹانڈہ کے عمائدین نے ملاقاتیں کی جن میں نمایاں سید باقر حسین شاہ، چوہدری بدر افضل سرائے ڈھنگ، ملک فیاض اکرم، ملک ظہیر عباس، مرز ا وحید بیگ گوشی، چوہدری محمود احمد شاہین، حسن بھٹی، مہر الیاس شاہ متیہ، چوہدری ارشد کالس، ملک لطیف نمبردار، ملک آصف اعوان،چوہدری نواز گوندل و دیگر معززین شامل تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات