رضوان دلدار سے چوہدری ممتاز شخصیات کی ملاقاتیں، عمرہ سعادت پر مبارکباد، گلدستے پیش

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)ممتاز شخصیات گزشتہ روز بزنس مین،الرازق  بلڈرز جلالپور جٹاں روڈ کے چیف ایگزیکٹو،پیپلزپارٹی کے سابق سٹی صدررضوان دلدارچوہدری کے دفترگئیں اورانہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباددی نیک خواہشات کااظہار کیا اس موقع پر ٹریولزایسوسی ایشن کے سابق صدرحافظ احتشام دلدارچوہدری آف دلدارٹریولزموجود تھے، مبارکباد دینے والوں میں سید عقیل عباس شاہ، گجرات جمخانہ کے سابق سیکرٹری احمد حسن مٹو، سید عامرعباس شاہ،ممتازبزنس مین یاسرسیٹھی،خان دلاورخاں، جیزان ڈار،چوہدری شاہد،راجہ قذافی، سابق صدرپریس کلب محمد طفیل میر، سابق صدرپریس کلب راجہ تیمورطارق، داؤد شفیع سمیت دیگرمعززین شامل تھے۔

آج کا اخبار
Wait..! Newspaper05-12-2022 will be Update soon!.
اشتہارات