کڑیانوالہ، مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، خاتون قتل، مقتولہ کا والد زخمی

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)محلہ شمالی کڑیانوالہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیااور خاتون کے والد کو زخمی کردیا تفصیل کے مطابق ملزمان جہانگیر عرف سونا، راجہ نعیم ساکنائے کڑیانوالہ نے دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ ضیاء اللہ بٹ کے گھر پر دستک دی، ضیاء اللہ کی بیٹی فاطمہ نے دروازہ کھولا تو ملزم جہانگیر سونا نے فاطمہ کو سر میں گولی مار کرقتل کردیا فائرنگ سے ضیاء اللہ بٹ بھی کولہے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے مضروب ضیاء اللہ بٹ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مدعی کے مطابق ملزم جہانگیر عرف سونا کی اس کے بیٹے شاہزیب بٹ سے گزشتہ روز تلخ کلامی ہوئی تھی۔

آج کا اخبار
Wait..! Newspaper05-12-2022 will be Update soon!.
اشتہارات