کمشنر گجرات احمد کمال مان کا ریونیو کورٹ دورہ برانچز کا دورہ

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ریونیو کورٹ گجرات کا دورہ کیا کورٹ کی مختلف برانچز اور جاری امور کا جائزہ لیا، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ زبیر احمد اعجاز ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا ریونیو کورٹس میں جاری کیسز کا جلداز جلد فیصلہ میرٹ پر یقینی بنایا جائے، زیر التوا کیسز کا ٹرائل باقاعدگی سے کیا شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ تمام سروسز بہترین انداز میں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، شہریوں کو فیصلوں کی تصدیق اور کاپیز بروقت فراہم کی جائیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں استعمال میں لایا جائے۔

آج کا اخبار
Wait..! Newspaper05-12-2022 will be Update soon!.
اشتہارات