آصف علی بھٹی میڈیا ایڈورٹائرز اوورسیز کمیشن گجرات نامزد گی قائدین کی ورکر نوازی، محبوب ربانی ظفر

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و سابق ناظم چوہدری محبوب ربانی ظفر، امیدوار چیئرمین چوہدری شعیب مجید فتح پور، امیدوار چیئرمین چوہدری ثمر اعجاز چیچی، مسلم لیگی کارکن چوہدری ثاقب اسلم چیچی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محبوب قائدین چوہدری صاحبان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کی ترویج اور پیغامات کی اشاعت کیلئے ہمہ وقت متحرک آصف علی بھٹی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع گجرات کا میڈیا ایڈوائزر نامزد کیا، ہم چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے مخلص ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی، چوہدری صاحبان اپنے ورکروں ساتھیوں کو نہیں بھولتے اور ہمیشہ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف علی بھٹی اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے اس عہدہ کے حق دارتھے چوہدری صاحبان کی ورکر نواز ی ہر لحاظ سے مثالی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات