بزر گان ڈھو ڈا شریف کی دو روزہ عرس تقریبات، ہزاروں مریدین و عقید ت مندوں کی شرکت

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

کڑیانوالہ (شمشادچوہدری سے) برصغیر کی عظیم روحانی درس گاہ،بزرگان دین ڈھوڈا شریف کے دوروزہ سالانہ عرس کی تقریبات القاسم ٹرسٹ ڈھوڈا شریف کے زیر اہتمام منعقد ہوئیں جس میں ملک بھر اور بیرون ممالک سے ہزاروں مریدین و عقیدت مندوں سمیت علماء اکرام، مشائخ عظام، ثناء خوانان مصطفیﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز بزرگان ڈھوڈا شریف کے مزارت کوعرق گلاب سے غسل دے کر چیئرمین القاسم ٹرسٹ حاجی امانت علی قاسمی، جنرل سیکرٹری ساجدامین قاسمی، درویش غلام محی الدین نے سینکڑوں مریدین و عقیدت مندوں کے ہمراہ کیا جامعہ قادریہ قاسمہ ڈھوڈا شریف کے طلباء نے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور قرآن خوانی کی دوروزہ عرس تقریبات کی پہلی نشست کا آغاز قاری محمد رفیق نقشبندی آف لاہورنے تلاوت قرآن پاک سے کی ہدیہ نعت ملک کے عظیم ثنا خوان حافظ غلام مصطفی قادر ی کراچی،محمد رفیق قادری نے پیش کیا جبکہ علامہ پیر طاہر تبسم اویسی، حضرت علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی نے اپنے خطاب میں اولیااللہ کے مقام اور ان کی تعلیمات پر خصوصی خطاب کیا دوروزہ عرس تقریبات کی دوسری نشست میں ملک کے معروف ثناخوانا ن مصطفی نے آنحضورﷺ کے حضور اپنی عقیدت کے پھول پیش کیے ملک پاکستان کے عظیم خطیب حضرت علامہ پیر عبدالرشید اویسی اور عالم اسلام کے عظیم خطیب،مفتی پاکستان سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی حضرت علامہ مفتی منیب الرحمن نے اپنے خطاب میں بزرگان دین ڈھوڈا شریف کی علم دین کے فروغ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آستانہ عالیہ قادریہ پر جاری دینی درس گاہ کا بزرگان کا فیضان قرار دیا۔آخر میں جامعہ قادریہ قاسمیہ ڈھوڈا شریف کے طلباء میں درس نظامی کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد اور دستار تقسیم کی گئیں دوروزہ عرس تقریبات میں القاسم ٹرسٹ کے سترہ سو کارکنوں نے مسلسل تین روز تک دن رات مختلف انتظامات میں ڈیوٹی سرانجام دی، ایس ایچ او کڑیانوالہ، ڈی ایس پی صدر کی زیرنگرانی پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے،عرس تقریبات میں شمولیت کیلے مریدین و عقیدت مندوں کے قافلے عرس سے پہلے ہی ڈھوڈا شریف پہنچنا شروع ہوگئے، مریدین و عقیدت مندوں کے لیے وسیع لنگر کا انتظام مسلسل تین روز سے دن رات جاری رہا،آستانہ عالیہ ڈھوڈا شریف کو جانے والے تمام راستوں پر القاسم ٹرسٹ کی جانب سے پارکینگ کے انتظامات فری کیے گے، عرس تقریبات کے شاندار انعقاد پر چیئرمین القاسم ٹرسٹ حاجی امانت علی قاسمی نے تمام کارکنوں مریدین و عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیااور انھیں خراج تحسین پیش کیا کہ وہ اپنے مرشد کے مشن کا جاری رکھنے میں القاسم ٹرسٹ کے شانہ بشانہ ہر طرح کا تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آج کا اخبار
Wait..! Newspaper23-12-2024 will be Update soon!.
اشتہارات