Published: 30-09-2022
کیلیفورنیا: ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان امریکی عدالتوں میں چلنے والے مقدمے پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 30 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
’ہاٹ کیک: جانی/ہرڈ ٹرائل‘ کے نام سے بنائی گئی فلم کے مختصر ٹیزر میں دونوں اداکاروں کے مرکزی کردار دکھائے گئے ہیں۔
مختصر دورانیے کے ٹریلر میں جانی ڈیپ کے کردار میں مارک ہاپکا جب کہ امبر ہرڈ کے کردار میں میگن ڈیوس کو دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی اگرچہ دونوں اداکاروں کے ٹرائل کے گرد گھومتی ہے تاہم اس میں ان کی زندگی کے دیگر واقعات کو بھی دکھایا جائے گا۔
فلم میں ممکنہ طور پر دونوں اداکاروں کی ذاتی اور شوبز زندگی کو بھی دکھائے جانے کا امکان ہے۔
ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے فلم میں کو 30 ستمبر کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جہاں شائقین اسے مفت میں دیکھ سکیں گے۔
فلم کی کہانی گے نکولوشی نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات سرا لوہمن نے دی ہیں۔