عاطف عظمت سید کی چوہدری مدثر رضا مچھیانہ کے ڈیرہ پر آمد، مبارکباد لانگ مارچ بارے مشاورت

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ   تحصیل گجرات کے جنرل سیکرٹری عاطف عظمت سید بیووالی کی تحریک انصاف کے راہنما و عمران خان کے قریبی ساتھی چوہدری مدثر رضا مچھیانہ سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات، انکے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پر انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی کی ٹوکری پیش کی، عاطف عظمت سید بیووالی اور چوہدری مدثر رضا مچھیانہ نے ملاقات کے موقع پر ملکی صورتحال، راولپنڈی دھرنا سمیت لانگ مارچ بارے اظہار خیال کیا، چوہدری مدثر رضا مچھیانہ نے عاطف عظمت سید کے بیووالی، سوک کلاں، منجوں چک سے قافلے کیساتھ لانگ مارچ میں شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا چوہدری مدثر رضا مچھیانہ نے اپنی طرف سے تعاون کا یقین دلایا، عاطف عظمت سید نے گجرات کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا اور گجرات کے ترقیاتی کاموں پر بھی گفتگو کی گئی، چوہدری مدثر رضا مچھیانہ کی طرف سے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات