چوہدری حسین الٰہی کا بڑیلہ شریف میں مثالی استقبال، گھوڑا ڈانس آتش بازی

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا بڑیلہ شریف پہنچنے پر شاندار استقبال، گھوڑا ڈانس، آتش بازی، منوں پھولوں کی   پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے، چوہدری حسین الٰہی کا بازار گزرتے تاجروں نے استقبال کیا اور طلائی اور پھولوں کے ہار پہنائے، سینکڑوں افراد استقبال میں شامل تھے، حاجی طارق چوہان، چوہدری مقصود گجر، چوہدری ارشد کالس، ملک لطیف نمبردار، چوہدری اصغر بڑیلہ، صوبیدار ولایت خاں نے مہمانوں کا استقبال کیا چوہدری حسین الٰہی کیساتھ چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ،چوہدری شہبا ز رشید ریحانیہ، چوہدری ارسلان زاہد نت، ملک بابر رزاق، ملک گلریز احمد، چوہدری تنویر اشرف خواص پور،چوہدری وقاص وڑائچ منگووال، ملک امجد صراف،چوہدری منیر احمد بانیاں، ڈاکٹر غلام مرشد، مہر شمس نواز، چوہدری عدیل اکرم، حاجی مرزا عزیز بیگ،چوہدری رضوان چیچی، ملک فیصل یوسف بھی تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات