”آم درخت کو دودھ ڈالنا“ چوہدری خان الملک سے عوام کی محبت کا اعجاز، چوہدری سعادت نواز اجنالہ

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے بڑیلہ شریف بڑے شمولیتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے چوہدری ظہور الٰہی شہید خاندان کیساتھ ہیں جس طرح ہم نے وفا کی چوہدری ظہور الٰہی شہید خاندان   نے ڈبل نیوندرا دیا، یہ خاندان ہمیشہ اپنے ساتھیوں کا خیال رکھتا ہے میری مثال آپ لوگوں کے سامنے ہے گجرات میں سب سے پہلے بادشاہی حکمرانوں سے بغاوت میرے دادا خان الملک نے کی اس کے بعد چوہدری محمد نوا زاجنالہ نے اس کے بعد میں اور پھر میرے بچے ڈاکٹر شاہنوا زاجنالہ بغاوت کر رہے ہیں، چوہدری ظہور الٰہی شہید خاندان کیساتھ تن من دھن حاضر ہے، اجنالہ کے آم کے درخت کی پورے برصغیر میں مثال دی جاتی ہے کہ گجرات کے خاندان آم کے درخت کو چوہدری خان الملک، چوہدری نواز اجنالہ سے عقیدت اور محبت کی وجہ سے دودھ ڈالتے تھے آج وہ خاندان چوہدری ظہور الٰہی شہید خاندان کیساتھ ہے چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے کہا کہ بڑیلہ شریف کی چوہان، پوڑ اور پسوال برادریوں نے جس طرح مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ہمارے لئے فخر کی بات ہے انشاء اللہ انکی امیدوں پر پورا اترینگے اور علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پہلے سے مزید بڑھ کر کام کرینگے پہلے کہتا تھا کہ چوہدری وجاہت حسین نے سب سے زیادہ کام کروائے ہیں مگر آج کہنے پر مجبور ہوں کہ چوہدری حسین الٰہی کے نمبر زیادہ ہو گئے ہیں آخر وہ بھی چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات