حاجی طارق چوہان اور ان کے سنگ دھڑے نے شمولیت سے میرا مان بڑھا دیا، چوہدری مقصود گجر

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و سابق چیئرمین چوہدری مقصود گجر نے بڑیلہ شریف بڑے شمولیتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی طارق چوہان اور انکی برادری سنگ دھڑے کا مشکور ہوں جنہوں نے  مجھے عزت دی اور پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوئے، عوام کی خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ وہ فیصلہ کرنا چاہئے جس کے ساتھ عوام ہو، چوہدری حسین الٰہی کیساتھ شامل ہونے کا جب میں نے فیصلہ کیا تھا الحمد للہ تب سے لیکر آج تک کوئی افسوس نہیں چوہدری حسین الٰہی سنگ دھڑے کا ساتھ دینے والے اور علاقہ کے مسائل کو حل کرنے والے واحد لیڈر ہیں حلقہ میں جہاں بھی نظر دوڑائیں ہر طرف ترقیاتی کام ہو رہے ہیں چوہدری صاحبان گجرات میں اربوں روپے فنڈز لا کر گجرات کو مثالی ضلع بنا رہے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات