رضوان دلدار چوہدری سے سید عدیل عباس شاہ، عبد الرزاق سلیمی، خواجہ حماد اکرم کی ملاقات

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (خبر نگار خصوصی) ممتاز شخصیات نے گزشتہ روز بزنس مین الرازق بلڈرزجلالپورجٹاں روڈ کے چیف ایگزیکٹو پیپلزپارٹی گجرات سٹی کے سابق صدر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31 رضوان دلدارچوہدری کے دفتر رازق بلڈرزجلالپورجٹاں روڈ پر گئیں اور رضوان دلدارچوہدری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی پھولوں کے ہارپہنائے گلدستے پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ذیشان دلدارچوہدری آف بیلجیئم بھی موجود تھے مبارکباد دینے والوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مشیر سید عدیل عباس شاہ پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالرزاق سلیمی خادم حسین سلیمی ضلعی سیکرٹری اطلاعات خواجہ حماد اکرم پیپلز پارٹی گجرات سٹی کے فنانس سیکرٹری چوہدری اسلم مہر عمیر عدنان سیٹھی مہر سعید ضیاء  عاقب سلیمی مہر شوکت اعجاز شاکر مہر شعیب ڈاکٹر جواد تحصیلدار مظہر اقبال چوہدری نعمان مظہر و دیگر معززین شامل تھے

آج کا اخبار
اشتہارات