”راولپنڈی جلسہ“ چوہدری مدثر رضا مچھیانہ کی زیر قیادت ڈیرہ مچھیانہ سے بڑا قافلہ شریک

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) سابق کو آرڈنیٹر وزیر اعظم و ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ راولپنڈی جلسہ میں شریک  ہوئے این اے 69کی مختلف یونین کونسلز سے قافلے سٹیک ہولڈرز اور پارٹی قائدین کی قیادت میں یہاں مچھ یانہ  سیکرٹریٹ بھمبر روڈ گجرات پہنچے جہاں سے مرکزی قافلے کی صورت میں راولپنڈی جلسہ کے لیے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے چیئرمین عمران خان کا خطاب سنا اس سلسلہ میں چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ کی طرف سے بھمبر روڈ پر مچھ یانہ سیکرٹریٹ میں کارکنان اور عوام کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا کارکنوں کو ٹرانسپورٹ فری فراہم کی گئی چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ کے قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں افراد شامل تھے نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہا کہ آج عوام کے سمندر نے روالپنڈ ی پہنچ کر ثابت کر دیا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف ملک کو بحرانوں اورمسائل کی دلدل سے نجات دلائے گی وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف ملک کو ان نااہل حکمرانوں کے چنگل سے نجات دلائے گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات