عالمگیر بوبی پہلوان کو چوہدری سجاد اکرم ریحانیہ کی مبارکباد

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرورسے) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت وائس چیئرمین مرکزی انجمن تاجران چوہدری سجاد ریحانیہ نے محمد عالمگیر بوبی کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ محمد عالمگیر بوبی متحرک مسلم لیگی اور تاجر راہنما ہیں ناصرف بطور چیئرمین مرکز ی انجمن تاجران ان کی خدمات ہیں بلکہ مسلم لیگ کی مضبوطی اور ترویج کے لیے وہ ہمیشہ سرگرم رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی اور محترمہ بی بی ثمیرہ الٰہی کی ورکرز نوازی ہے کہ انہوں نے تاجر راہنما محمد عالمگیر بوبی کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا ہے چوہدری سجاد ریحانیہ نے کہا کہ چوہدری برادران گجرات کا فخر ہیں ہم تاجر برادری کے مسائل حل کروانے کے لیے محمد عالمگیر بوبی کے شانہ بشانہ ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات