Published: 27-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31 ڈاکٹر چوہدری شاہ نواز اجنالہ کے اعزاز میں ڈیرہ چوہدری افضل چیمہ پر عظیم الشان جلسہ میں عمائدین چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ ،چوہدری شہباز رشید ریحانیہ،چوہدری افضل چیمہ،چوہدری طاہر وقار مرزا، ملک امجد صراف ٹانڈہ، چوہدری محمو داحمد شاہین، چوہدری علی وڑائچ نے خطاب کیا اور کمانڈر چوہدری وجاہت حسین،ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی اور اجنالہ برادران کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں چوہدری حسین الہی اور ڈاکٹر چوہدری شاہ نواز اجنالہ کی تاریخ ساز فتح کے لیے باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوے مثالی نتائج دینے کے عزم کا اظہار کیا اور علاقائی ترقی و خوشحالی کے لیے رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی،چوہدری سعادت نواز اجنالہ کے اٹھائے جانے والے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیاگیا انہوں نے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی کے شانہ بشانہ حلقہ میں مسلم لیگ کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں آئندہ الیکشن میں چوہدری حسین الٰہی کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے عوام ان سے محبت کرتی ہے انشاء اللہ بھاری لیڈ سے کامیاب ہونگے۔