شیخوپورہ کے رہائشی مسیحی نوجوان کا گجرات میں قتل، ملزمان گرفتار کر لیے گئے

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

گجرات (ارشد علی) گجرات پولیس نے اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس کرلی اور 2ملزمان گرفتار کر لئے بہن سے تعلقات کے شبہ میں فہیم نامی نوجوان کو قتل کیا گیا۔ملزمان کے ہوشرباانکشافات تفصیلات کے مطابق 6نومبرکو  تھانہ صدر گجرات کے علاقہ موہلہ خوردکے قریب شہ رگ کٹی نعش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر گجرات پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ موقع سے کرائم سین یونٹ اور PFSAکے ذریعے شواہد اکٹھے کئے گئے۔بعد ازاں  مقتول کی شناخت فہیم مسیح سکنہ داؤ کے تحصیل مریدکے ضلع شیخوپورہ کے نام سے ہوئی۔مقتول کے بھائی تنویر مسیح کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ راجہ زاہد نعیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی، سب انسپکٹر ادریس افضل اور دیگر ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدائیت کی کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے اور قاتلوں کوجلداز جلد ٹریس کرکے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔جس پر پولیس تھانہ صدر گجرات نے مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ اوتھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی، SIادریس افضل اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔شاہد علی عرف کاکا ولد غلام حسن سکنہ بسرہ کالونی مریدکے2۔ محمد اسلام ولد محمد خالد سکنہ راوی ریان ضلع شیخوپورہ شامل ہیں دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس وقوعہ میں ہمارا ایک اور ساتھی احتشام عرف شامی جو کہ مقتول کا کزن ہے بھی شامل ہے۔جس نے ہمیں کہا کہ فہیم کا میری بہن کے ساتھ تعلق ہے لہذا اسے قتل کرنا ہے چونکہ احتشام ہمارا پرانا دوست تھا ہم اس بات پر راضی ہو گئے۔مقتول مزدا ڈرائیور تھا جو مختلف شہروں میں سامان سپلائی کرتا تھا۔وقوعہ کے روز ہمیں مقتول کے گجرات کی جانب سامان لے جانے کا معلوم ہوا جس پر احتشام نے اسے کہا کہ ہمیں بھی ساتھ لے جا نا جس پر مقتول راضی ہو گیا اور ہم تینوں اسکے ساتھ مزدا میں سوار ہو گئے۔ہم نے تشکیل دئیے گئے منصوبہ کے تحت زہریلی گولیاں پہلے کی خرید رکھی تھی۔راستے میں ہم نے کھانے پینے کی اشیاء  خریدی اور مقتول کی کولڈ ڈرنک میں گولیا ں ملا دی۔مقتول نے جب کولڈ ڈرنک کا گھونٹ بھرا تو ذائقہ تبدیل ہونے کی وجہ سے اس نے کولڈ ڈرنک نہ پی۔جس کہ وجہ سے ہمارا پہلا منصوبہ ناکام ہو گیا۔جس پر ہم نے دوبار فروٹ لینے کے بہانے راستے میں سے کٹر خرید لیا۔راستے میں مقتول نے طبیعت خراب ہونے کا کہا جس پر احتشام ڈرائیونگ کرنے لگا۔کچھ دیر کی ڈرائیو کے بعد اس نے گاڑی روک لی اور مقتول فہیم جو ہمارے درمیان میں بیٹھا ہوا تھا اس پر کٹر کا وار کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور ہاتھاپائی کرنے لگا جس پر ہم دونوں نے اس کے ہاتھ پاؤں پکڑ لئے جبکہ احتشام نے تیز دھار کٹر کی مدد سے اس کی شہ رگ کاٹ دی جس سے وہ جانبحق ہو گیا۔ہم نے نعش موہلہ خورد کے علاقہ میں واقع نالہ کے قریب پھینک دی اور مزدا عادوال کے قریب چھوڑکر موقع سے فرار ہو گئے۔گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ وقوعہ میں ملوث ملزم احتشام عرف شامی تاحال روپوش ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات