Published: 27-11-2022
سرائے عالمگیر (اویس مدنی) محمد الیاس چوہدری کی قیادت میں این اے 62سے پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ راولپنڈی پہنچا،تفصیل کے مطابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹر ی تحریک انصاف محمد الیاس چوہدری کی قیادت میں حلقہ این اے 62کا سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل بڑا قافلہ راولپنڈی پہنچا،قافلے میں تحصیل سرائے عالمگیر،تحصیل کھاریاں کے علاقوں سے تحریک انصاف کے کارکنان،معززین،سیاسی شخصیات مرکزی سیکرٹری حلقہ این اے 62پہنچیں جہاں سے محمد الیاس چوہدری کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوئے،قافلے کا شہر میں شاندار استقبال کیا گیا،اس موقع پر محمد الیاس چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی تک جدو جہدجاری رہیگی،قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جمہوری اقدار کی بحالی کیلئے شفاف انتخاباب ضروری ہے،عمران خان پاکستان کی امید ہیں جنہیں نہ تو ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی خریدا جا سکتا ہے،چوروں کا ٹولہ جتنا مرضے ہتھکنڈے آزما لے یہ با شعور عوام رکنے والی نہیں،ہمارا لیڈر حق سچ،ملک وقوم کیلئے ظالم و جابر کیخلاف میدان عمل میں ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ سرائے عالمگیر میں حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کے بعد حلقہ این اے 62کے غیور عوام جس جوش و جذبہ راولپنڈی پہنچنے وہ قابل تحسین ہے،حلقہ این اے 62کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ حلقہ پی ٹی آئی کا قلع ہے