کھاریاں، محکمہ زراعت نے باہر وال میں نمائشی کھیتوں میں گندم کی بوائی شروع کر دی

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

کھاریاں (شہزاداحمد) محکمہ زراعت کھاریاں مرکز نے آج یہاں یونین کونسل باہر وال میں لب سڑک گندم کے دو نمائشی کھیتوں کی بوائی مکمل کر لی۔کھاریاں  مرکز کے تحت آٹھ یونین کونسلوں میں سے 6 میں گندم کی فصل کے 12 نمائشی پلاٹس لگائے جا چکے ہیں۔آج مورخہ 26 نومبر بروز ہفتہ یونین کونسل مرالہ  کے گاؤں بوریا والی میں دو مزید نمائشی کھیت لگائے جائیں گے۔فیلڈ آفیسر اشفاق احمد کو محکمہ زراعت کے افسران اور چھوٹے بڑے زمینداروں نے ان کی کارکردگی پر بے حد سراہا ہے۔کھاریاں ایک شہری حلقہ ہے مگر یہاں پر گندم کی بوائی کے ضمن میں مثالی کام کیا گیاہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات