چوہدری محبوب ربانی ظفر، چوہدری ثمر اعجاز چیچی کے اعزاز میں حاجی نذیر حسین گھنسیہ کی طرف سے گرینڈ عشائیہ

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و سابق ناظم چوہدری محبوب ربانی ظفر، امیدوار چیئرمین چوہدری ثمر اعجاز چیچی کے اعزاز میں گاؤں گھنسیہ میں گرینڈ عشائیہ، مسلم لیگی راہنما حاجی نذیر حسین نے اپنے ڈیرہ پر گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں یونین کونسل چیچیاں شمس کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی اور چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے جاری کردہ فنڈز اور ترقیاتی کاموں بارے تبادلہ خیال کیا گیا، عشائیہ میں شرکت کرنیوالوں میں نمایاں چوہدری اختر علی باہووال،چوہدری شیر نمبردار، چوہدری عارف جٹ،چوہدری ارشد جٹ، حسن دلدار گجر گھنسیہ، اورنگزیب منج، چوہدری امجد منج، ماسٹر مہدی خاں، مہر یاسین، افضال مہر، چوہدری افتخار احمد آوانہ،چوہدری محمد اظہر،راحیل صداقت، احتشام شاہ، محمد عارف آوانہ، چوہدری محمد قادر مکریاں،لالہ محمد زمان مکریاں، نثار ڈوگہ مکریاں، چوہدری اکمل پیارا، صوفی غلام رسول چک کرال، محمد الیاس، چوہدری سجاد احمد بٹھووال، چوہدری تصور مہدی بٹھووال، چوہدری علی گجر و دیگر شامل تھے، مسلم لیگی راہنما چوہدری ثمر اعجاز چیچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار آپ لوگوں کے پاس بھیج دینگے آپ مرضی سے گاؤں میں کام کروائیں، ثمر اعجاز چیچی نے مزید کہا کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے خطیر فنڈز دئیے انشاء اللہ تمام مسائل حل ہونگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات