Published: 27-11-2022
لالہ موسیٰ(محمد منشاء بٹ) شہر میں تجاوزات کی بھر مار تجاوزات کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا،سروس روڈ بالخصوص مین بازار کے سامنے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا تجاوزات کی بدولت شہریوں کی زندگیاں مفلوج ہوکر رہ گئیں جبکہ بے ہنگم ٹریفک نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹا بازار مین بازار دینہ چکیاں بازار سروس روڈ پر تجاوزات کے باعث شدید پریشانی ہے ریڑھی بانوں نے ریڑھیاں کھڑی کر کے آمد ورفت میں مشکلات پیدا کر رکھی ہیں جبکہ دکانداروں نے پانچ سے چھے فٹ تجاوز کر رکھا ہے تجاوزات نے شہر کی کشادہ سڑکوں کو بار یک گلیوں میں تبدیل کر دیا ہے، انتظامیہ کی عدم توجہی کیوجہ سے تجاوزات مافیا نے مستقل بنیادوں پر ٹھیلے قائم کر رکھے ہیں، انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلدیہ کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے کی سر پرستی اور مقامی سیاست دانوں کی آشیر باد کیوجہ سے مافیا نے قبضے جمارکھے ہیں، بااثر دکانداروں نے تجاوزات کی سر پرستی کرتے ہو? عارضی ٹھیئے قائم کرنے والوں سے با قاعدہ روزانہ کی بنیاد پر بھاری معاوضہ وصول کیا جا تا ہے۔شہری، سماجی، رفاعی،فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری بلدیات سے تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔