Published: 27-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے) اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے ناروے میں چیئرمین چوہدری شبیرحسین مہمد چک نے گزشتہ روز اوسلو بیل سنٹر ناروے کادورہ کیا جہاں پہنچنے پر ممتازکاروباری شخصیت شیخ طارق محمود نے احباب کے ہمراہ انکاوالہانہ اورپرتپاک استقبال کیا اس موقع پرشیخ ساجد محمود،شیخ ناصرمحمود، مولانا زبیرتبسم، چوہدری ظفرحقیقہ، احسان گجر جرمنی، ناصرجمال چٹھہ، چوہدری احمد زمان کائرہ انگلینڈ سمیت دیگراوورسیزپاکستانی موجود تھے۔ شیخ طارق محمود نے چوہدری شبیرحسین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیااوراپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ چوہدری شبیرحسین اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل کرانے میں اپنابھرپورکردارادا کریں گے ان کابطورچیئرمین اوورسیزپاکستانی پنجاب انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں کابرملا اعتراف ہے ہم ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں اس موقع پرشیخ طارق محمودودیگرنے چوہدری شبیرحسین کے اعزازمیں پرتکلف استقبالیہ دیااورانہیں مٹھائی پیش کی،چوہدری شبیرحسین نے بھرپورعزت افزائی پرشیخ طارق محمود ودیگرکاشکریہ ادا کیا۔