Published: 27-11-2022
کھاریاں (شہزاداحمد سے) کھاریاں سے وزیر اعلٰی پنجاب کے سیاسی مشیر چودھری علی فرخ مجید نے کہا ہے کہ کھاریاں شہر کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز دیے ہیں۔گلیانہ روڈ کی سڑک کی تعمیر اور لنکس روڈز پر ٹف ٹائل لگوانے کا کام جلد شروع ہو گا۔علی فرخ مجید سماجی تنظیم کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے بھی پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کروانے کی کوشش ہو رہی ہے۔امید ہے ایک عرصے سے رکے کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔سروس روڈز کے منصوبے پر بند کام کو بھی جلد شروع کروا کر کھاریاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے۔