چوہدری حسین الٰہی سے حاجی خان محمد مکیانہ، چوہدری سلیم گورسی کی خصوصی ملاقات

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

فتح پور (ڈاکٹر قیصر چوہدری)ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ق حاجی خان محمد مکیانہ اور چوہدری اسلم گورسی چنڈالہ کی ایم این اے چوہدری حسین الہی سے حصوصی ملاقات کی حاجی خان مکیانہ  اور اسلم چنڈالہ نے ایم این اے چوہدری حسین الہی کو گاؤں چنڈالہ سلطان پورہ مکیانہ میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا اور چوہدری حسین الٰہی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انھوں نے چوہدری حاجی خان محمد مکیانہ اور چوہدری محمد اسلم گورسی چنڈالہ کو گاؤں میں رہنے والے کاموں کے بارے میں پوری یقین دہانی کروائی اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال سنگرانہ چوہدری محسن گجر مکیانہ چوہدری قاسم گورسی چنڈالہ بھی ہمراہ تھے اس موقع پر حاجی خان محمد مکیانہ نے کہا کہ ہم چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں یوسی ماچھیوال کے تمام دیہات میں جاری  ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں ٹھیکیداروں کو ہدایت کی ھے کہ ناقص میٹریل پر کوئی سمجھوتا نہیں ھو گا معیاری کام کیا جائے انھوں نے کہا کہ ہم چوہدری حسین الٰہی کی قیادت پر ہمیں فخر ھے الیکشن کا جب بھی میدان سجے گا پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے چوہدری حسین الٰہی کو دوبارہ ایم این اے منتخب کروائے گئے۔ڈیرہ حاجی خان محمد مکیانہ ہر خاص و عام کیلے 24 گھنٹہ مصروف عمل ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات