Published: 27-11-2022
گجرات(تجمل منیر سے) سابق چیئرمین یوسی7 حاجی نصر اللہ کھوکھر، سٹی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ق عثمان نصر اللہ کھوکھر نے چوہدری شہزاد گل اور چوہدری افضل سماں کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ان کی رہائش گاہ جا کر الگ الگ مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مٹھائی پیش کی۔ شیخ ارسلان، چوہدری مدثر وڑائچ ان کے ہمراہ تھے۔ حاجی نصر اللہ کھوکھر اور عثمان نصر اللہ کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی نے ہمیشہ ورکر نوازی کی ہے۔ چوہدری برادران نے ہر موقع پر اہل گجرات کے مفادات کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شہزاد گل اور چوہدری افضل سماں قائدین کے اعتماد پر پورا اترینگے اور عوامی مسائل حل کرانے میں کردار ادا کرینگے۔