Published: 27-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ڈنگہ گجرات روڈ پر نئی بننے والی خونی پلی نے دو روز میں 3 افراد کو شدید زحمی کر کے موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ نئی بننے والی پلی کے اوپر غیر متوازن سڑک بنائی گئی جس پر آئے روز کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوارافراد گر کر زحمی ہوتے ہیں ایک ماہ قبل اسی پلی پر 22 سالہ نوجوان گر کر جاں بحق ہوا جبکہ گزشتہ روز دو نوجوان بابر ولد محمد اسلم سکنہ گراٹیاں اور عبداللہ ولد رؤف سکنہ گراٹیاں موٹر سائیکل پر آ رہے تھے کہ ڈھنڈالی پلی کے اوپر موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گیا جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہوئے جبکہ ریسکیو 1122 نے فوری طور پر RHC ڈنگہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد عزیز بھٹی ہسپتال ریفر کیا جہاں دونوں نوجوان بدستور کوما میں چلے گئے ہیں جبکہ آج صبح کے وقت 70 سالہ بزرگ رزاق ولد محمد شفیق سکنہ بھاؤ گھیسٹ پور موٹر سائیکل پر ڈنگہ آ رہا تھا کہ اسی پلی پر موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گیا جس سے شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے بزرگ کو ابتدائی طبی امداد دے کر RHC ڈنگہ ریفر کیا ہے۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی بننے والی پلی پر موجود سڑک کو متوازن اور سیدھے رخ بنایا جائے کیونکہ دو ماہ میں 20 کے قریب افراد گر کر شدید زحمی ہو گئے اور ایک موت بھی ہو چکی ہے