Published: 27-11-2022
جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری) مسلم لیگی نوجوان راہنماء راجہ عدنان کی کاوشوں سے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے جاری کردہ فنڈز سے کشمیر کالونی میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ گزشتہ روز سٹی صدر مسلم لیگ چوہدری خالد مظفر، جنرل سیکرٹری ملک عدیل امتیاز، چوہدری عمران مظفر نے کشمیر کالونی میں تعمیر ہونے والی مین روڈ کا وزٹ کیا اور استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی چیک کی۔ اس موقع پر چوہدری خالد مظفر کا کہنا تھا کہ وہ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر کام فوری رکوا دیں گے۔ اس لیے ٹھیکیدار معیاری کام پر فوکس کریں۔ راجہ عدنان نے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کرنے پر چوہدری حسین الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر راجہ اللہ دتہ، راجہ عارف قاری، راجہ شفیق جرال، راجہ الیاس، راجہ خادم و دیگر بھی موجود تھے