کھاریاں، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

کھاریاں (تحصیل رپورٹر) کھاریاں سے سفر کرنے والے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کھاریاں تا گلیانہ، کوٹلہ اور جلال پور جٹاں چلنے والی ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں من مانے اضافے کر دیے ہیں۔دوسری طرف کھاریاں سے ڈنگہ،منڈی بہاؤ الدین روٹ پر بسوں اور ویگنوں نے بھی مرضی کے کرائے سیٹ کر لیے ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹ پنجاب روایتی انداز میں خاموش ہیجبکہ ڈپٹی کمشنر گجرات بھی بے خبر ہیں۔ماضی کی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیل کرنے والے ارباب اختیار کا خیال ہے کہ وقت اور حالات مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان کرایوں کا توازن قائم کرنے میں بہتر کردار ادا کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات