افضال اکبر چیچی نے اقتدار ٹھکرا کر ہمارا ساتھ دیا، چوہدری وجاہت حسین

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری افضال اکبر چیچی مرحوم نے اقتدار چھوڑ کر ہمارا ساتھ دیا انہوں نے اپنا اور اپنی بھتیجی کا ووٹ ہمیں دیا حالانکہ مخالفین کے پاس ان کے شناختی کارڈ تھے ہم نے ایک ہی رات میں اسلام آباد سے شناختی کارڈ بنوا ئے چوہدری افضال اکبر چیچی کے خاندان سے تعلق ہمیشہ قائم رہے گا اور انشاء اللہ ان کی طرف سے ملنے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سکیمیں مکمل ہوں گی چوہدری اقبال اکبر چیچی رضی الرحمن چیچی، محمد اسود زمان چیچی بھی اپنے خاندانی خدمت مشن پر عمل پیرا ہیں اور ہمارا ان کے ساتھ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا وہ گزشتہ روز اپنے اعزاز میں چوہدری اقبال اکبر چیچی چوہدری رضی الرحمن چیچی کی طرف سے ڈیرہ مولوی محمد اکبر چیچی پر دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ مخلص ساتھیوں پر فخر ہے اور انشاء اللہ عوام کے ساتھ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات