یوسی بڑیلہ: ہاڈکہ اور سانگو سے نواب زادگان کے قریبی ساتھی، چوہدری حسین الٰہی کے ساتھ شامل

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) بڑیلہ کونسل میں نوابزادہ خاندان کو بڑا دھچکا، گاؤں ہاڈکہ کے 15خاندانوں اور سانگو سے بڑی برادریوں نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں چلنے کا عہد، گاؤں ہاڈکہ اور سانگو سے نوابزادہ خاندان کے دیرینہ ساتھیوں اور عرصہ دراز سے ساتھ چلنے والوں نے راستے الگ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں چلے گئے گاؤں سانگو اور ہاڈکہ میں علیحدہ علیحدہ بڑے اکٹھ کا انعقاد، گاؤں ہاڈکہ سے نوابزادہ خاندان کے دیرینہ ساتھی چوہدری ولایت خاں، چوہدری مظہرگجر، چوہدری صدیق، چوہدری مظہر اقبال، حاجی خالد صاحب داد، چوہدری جاوید اقبال،چوہدری اشفاق عرف پٹھو، چوہدری فیاض،چوہدری وارث علی، محمد بوٹا فوجی،چوہدری فضل حسین، چوہدری شبیر احمد، چوہدری رفیق، امانت علی باہووال، عدنان بھٹی ایڈووکیٹ نے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے ملاقات کر کے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیاجبکہ گاؤں سانگو سے نوابزادہ خاندان کے دیرینہ ساتھی ماسٹر ظفر نے اپنے ساتھیوں سنگ دھڑے سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا ا علان کیا اور اپنے ڈیرہ اکٹھ کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں افراد شامل ہوئے، ماسٹر ظفر سانگو اور چوہدری مظہرخان بابا و دیگر عمائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شمولیت صرف چوہدری حسین الٰہی کی خدمت سے متاثر ہو کر ہوئی جس طرح آپ نے حلقہ میں خدمات سرانجام دیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ایسا فیصلہ کیا مستقبل میں آپ کے ساتھ چلیں گے اور پاکستان مسلم لیگ اور آپ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات