عمران خان نے قوم کو جگا دیا، اب کسی کی سازش کا رگرنہ ہو گی، چوہدری وجاہت حسین

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے ڈیرہ مولوی اکبر چیچی پر گرینڈ ڈنرکے موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری افضال اکبر چیچی مرحوم کی خدمات کو کبھی بھلا نہیں سکتا انہوں نے مشکل ترین وقت میں ساتھ دیا کہ جب شناختی کارڈ انکے پاس اور ووٹ ہمارے پاس تھا،مجھے یاد ہے کہ اس وقت انکا شناختی کارڈ مخالفین نے پاس رکھ لیا تھا پھر ہم نے ایک دو دن میں اسلام آباد سے چوہدری افضال اکبر چیچی اور انکی بھتیجی کا شناختی بنوایا تھا، چوہدری افضال اکبر چیچی مرحوم کے ساتھ کم وقت گزرا مگر یاد گار تھا جسے کبھی بھلا نہیں سکتے،چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ ملکی حالات اس وقت بہت خراب ہیں، بیرونی سازشیں ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچارہی ہیں مگر خوشی ہے کہ عوام تبدیلی کا نعرہ لیکر نکل چکے ہے، اقتدار کے پجاری جتنی مرضی کوشش کر لیں عوام کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکتے، عمران خان نے عوام کے سامنے سب کچھ عیاں کر دیا ہے کہ ملک کو کون نقصان پہنچا رہا ہے اور کون حق میں ہے، چوہدری پرویز الٰہی کو گجرات والوں نے دو بار ہ وزیر اعلیٰ کی سیٹ پر بٹھا دیا ہے الحمد للہ گجرات میں اتنے فنڈز آرہے ہیں کہ پچھلی وزارت اعلیٰ کے تین ماہ میں تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات