چوہدری شافع حسین، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی کی صاحبزادیوں کی تقریب رخصتی میں شریک، دولہا کو ہار پہنائے

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کیراہنما، صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے ممتاز عالم دین صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی کی صاحبزادیوں کی تقریب رخصتی میں خصوصی شرکت کی اور دونوں باراتوں کا استقبال کیا۔ دولہوں کا استقبال کیا، ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی کو صاحبزادیوں کی شادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ داؤد خان، چوہدری علی ابرار جوڑا، علی سہیل رضی، قذافی مقدس، عمر وقاص، کامران، عتیق جٹ اور دیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات