چوہدری قمر کائرہ، صاحبزادہ سعید شاہ گجرات کی صاحبزادیوں کی تقریب رخصتی میں شریک

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری) وزیر اعظم کے مشیربرائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے حلقہ میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے ڈیرہ کائرہ پر وفود سے ملاقات کی، شہریوں کے مسائل سنے اور مسائل کے فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی۔ حلقہ کے دورہ کے دوران انہوں نے شہر میں ممبر یوتھ کونسل راجہ شمریز، ڈنگہ میں چوہدری محمد اکرم کے پوتے، گجرات میں مذہبی شخصیت سید سعید احمد گجراتی کے صاحبزادے کی شادی کی تقاریب میں شرکت کی۔ ڈنگہ میں میاں بلال کی والدہ کی وفات پر اہل خانہ سے اور چوہدری یاسر کے والد کے انتقال پر ان کے اہل خانہ و رفقاء سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ اور چوہدری قمر زمان کائرہ کے فرزند چوہدری حمزہ قمر کائرہ سے ڈیرہ کائرہ پر چوہدری کاشف گجر سمبڑیال نے ملاقات بھی کی۔ ڈیرہ کائرہ پر چوہدری قمر زمان کائرہ سے ملاقات کرنے والوں کا رش رہا۔

آج کا اخبار
اشتہارات