سانگو ہاڈکہ کے معززین ویلکم!! چوہدری حسین الٰہی کے ساتھ چلنے کا الگ مزہ ہے، سعادت نواز اجنالہ

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے گاؤں سانگو، ہاڈکہ شمولیت اکٹھ اور ڈیرہ مولوی اکبر چیچی ڈنر تقریب کے موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں سانگو سے ماسٹر ظفر اور ہاڈکہ سے چوہدری مظہرخان بابا،چوہدری ولایت کی ساتھیوں سنگ دھڑے سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند فیصلہ ہے انہیں کبھی اپنے فیصلے پر پچھتاو انہیں ہو گا، نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو گارنٹی دیتا ہو ں کہ پہلے بھی آپ سیاسی لوگوں کیساتھ چلے ہیں چوہدری حسین الٰہی کیساتھ چلنے کا مزہ ہی الگ ہے "راہ پیا تے واہ پیا "پتہ چلے گا کہ کون عوام کیساتھ مخلص اور کون اقتدار کا بھوکا ہے، چوہدری سعاد ت نوا زاجنالہ نے کہا کہ میں تو یہاں آتا رہتا ہوں مگر ہاڈکہ میں چوہدری حسین الٰہی پہلی بار آئے ہیں انہوں نے راستوں کو بھی دیکھا اور کہا ہے کہ یہ راستے ابھی باقی ہیں انہیں جتنی جلدی ہو سکے تعمیر کروائیں حلقہ کے کسی گاؤں کا لنک روڈ باقی نہ رہے میں یہاں اعلان کرتا ہوں کہ گاؤں سانگو، ہاڈکہ کا Uبھی بنے گا اور شیر گڑھ کیساتھ لنک کر کے Yبھی بنے گا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آپ کو جلد خوشخبریاں دینگے، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے ڈیرہ مولوی اکبر چیچی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری افضال اکبر چیچی مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی چوہدری اقبال چیچی رشتے میں میرے چچا لگتے ہیں اگر یہ غصے سے بھی بات کر لیں تو میں برا نہیں مانتا انہوں نے ہمارے ساتھ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور میں اعلانیہ کہتا ہوں کہ جتنے فنڈز اس وقت یونین کونسلوں کو مل رہے ہیں اتنے فنڈز ہمارے مخالفین پورے حلقہ میں تقسیم کر کے پھرتے تھے، چوہدری حسین الٰہی جیسی لیڈر شپ ہمارے حلقہ کو ملنا خوش قسمتی کی بات ہے انشاء اللہ کوئی کام باقی نہیں رہے گا 

آج کا اخبار
اشتہارات