Published: 28-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی ڈیرہ مولوی اکبر چیچی آمد، سینکڑوں عمائدین مسلم لیگی راہنماؤں و سابقہ بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی معاملات پر اظہار خیال کیا گیا،چوہدری وجاہت حسین کیساتھ سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ بھی موجود تھے دیگر ملاقاتیں کرنیوالوں میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال،چوہدری فاروق افگن کلا چور، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ، چوہدری شان ظفر حاجیوالہ، چوہدری لیاقت علی شاہ پور،چوہدری مظہر اقبال تحصیلدار(ر)،چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ، مرزا شوکت بیگ، چوہدری کامران مظہر،ملک فیاض اکرم، ملک ظہیر عباس،چوہدری منیر احمد ملہی، ملک محمد نعیم شامپور، چوہدری ارسلان خرم گھرال، چوہدری راشد لیاقت شاہ پور،چوہدری اشرف ریحانیہ،چوہدری سجاد باہڑہ، چوہدری عبدالجبار بالی، چوہدری ظفر بہوچھ،چوہدری نثار اقبال پیروشاہ، چوہدری ارسلان زاہد ترکھا، عبدالرحمن گجر، چوہدری رضی مہر،چوہدری الیاس شاہ متیہ، چوہدری سہیل شہزاد ٹھمکہ،چوہدری شیراز الحق بڈھن و دیگر معززین شامل تھے۔