Published: 28-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے گزشتہ روز چوہدری اقبال اکبر چیچی چوہدری رضی الرحمن چیچی کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے جہاں ہمیں ہمیشہ عزت ملی مولوی اکبر چیچی خاندان ہمارے دلوں میں بستا ہے اور ہم ا ن کے دلوں میں بستے ہیں ہم نے چوہدری افضال اکبر چیچی چوہدری اقبال اکبر چیچی کے ساتھ تعلق نبھایا ہے اب چوہدری رضی الرحمن چیچی، چوہدری محمد اسود زمان چیچی کے ساتھ بھی یہ تعلق نبھائینگے عوامی فلاح وبہبود میرا مشن ہے جس کو ہمیشہ قائم و دائم رکھیں گے۔آج کا یہ استقبال اور تقریب ہر لحاظ سے مثالی ہے چیچی برادران کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر یں گے۔