Published: 28-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) چوہدری وجاہت حسین سے چوہدری محمد اشرف ریحانیہ سابق چیئرمین کی خصوصی ملاقات، یونین کونسل جلالپور صوبتیاں کے لیے 70کروڑ کے فنڈز کے اجراء پر شکریہ ادا، جلد صیام کالج جلالپورصوبتیاں میں چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی و معززین علاقہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ق و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے سابق چیئرمین چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے خصوصی ملاقات کی اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا چوہدری اشرف ریحانیہ نے چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یونین کونسل جلالپورصوبتیاں کے لیے 70کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دئیے جن سے تعمیراتی کام تیزی سے جاری و ساری ہیں انشاء اللہ چوہدری صاحبان کی قیادت میں معیاری اور دیر پا ترقیاتی کام مکمل کروائینگے چوہدری اشرف ریحانیہ نے کہا کہ ہم جلد چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی اور حلقہ این اے68کے چیئرمینوں کے اعزاز میں صیام کالج جلالپورصوبتیاں میں ایک پروقار عشائیہ اور اظہار تشکرکی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا میں اور میرے خاندان کا ہر فرد چوہدری برادران کی زیر قیادت عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہے۔