چوہدری صاحبان ورکر نوازی کا شکریہ، آصف بھٹی اوورسیز آواز بنیں گے، عاطف عظمت سید

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عاطف عظمت حسین سید بیووالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران ورکر نواز اور دھڑے نوازی کی سیاست میں پورے ملک میں اپنی مثال آپ ہیں،چوہدر ی حسین الٰہی کی سیاست میں آمد سے کامیابیوں کے سفر میں شانہ بشانہ آصف علی بھٹی کی چوہدری برادران بالخصوص چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کیلئے صحافتی خدمات کے اعزاز میں انہیں میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانا دیگر سیاسی عمائدین کیلئے بھی قابل تقلید بات ہے آصف علی بھٹی نے دیانتداری اور مخلصی سے چوہدری صاحبان کی لگائی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا ہے امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کے پلیٹ فارم سے ق لیگ کے ورکرز اور بیرون ملک کے عہدیداران کی مثالی خدمت کر کے چوہدری برادران کا نام روشن کرینگے،ہم چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے مخلص ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی، چوہدری صاحبان اپنے ورکروں ساتھیوں کو نہیں بھولتے اور ہمیشہ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف علی بھٹی اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے اس عہدہ کے حق دارتھے چوہدری صاحبان کی ورکر نواز ی ہر لحاظ سے مثالی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات