چوہدری سلیم کمبوہ کی مشیر وزیر اعلیٰ تقرری چوہدری صاحبان کا مدبرانہ فیصلہ، چوہدری عابد ملہی کی ملاقات

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)ماربل ایسوسی ایشن گجراتکے جنرل سیکرٹری ممتاز تاجر راہنما چیف ایگزیکٹو المدینہ ماربل فیکٹری چوہدری عابد علی ملہی نے چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر دلی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سلیم کمبوہ ایک متحرک اور قابل سیاسی راہنما ہیں ان کا مشیر بننا ان کی پارٹی خدمات کا نتیجہ ہے ہم چوہدری سلیم کمبو ہ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں ہمیں اس لئے بھی زیادہ خوشی ہے کہ بطور چیئر مین یونین کونسل انہوں نے ہماری یونین کونسل میں بھی مثالی خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو اولیت دی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہ گجرات کے عوا م کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات