Published: 28-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا بڑیلہ شریف پہنچنے پر شاندار استقبال، گھوڑا ڈانس، آتش بازی، منوں پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے اور طلائی اور پھولوں کے ہار پہنائے، سینکڑوں افراد استقبال میں شامل تھے، شمولیت میں اہم کردار ملک لطیف نمبردار ٹانڈہ،چوہدری ارشد کالس، چوہدری اصغر بڑیلہ نے ادا کیا، چوہدری حسین الٰہی کیساتھ چوہدری سعادت نوا زاجنالہ،ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ،چوہدری منیر احمد ملہی، باؤ شہباز بٹ، ڈاکٹر امین علی اظہر، ٹھیکیدار الطاف رحمانی و دیگر بھی تھے، چوہدری حسین الٰہی کا استقبال سید سیف شاہ سانگو، ماسٹر ظفر سانگو،چوہدری مظہر خان بابا ہاڈکہ، چوہدری ولایت ہاڈکہ،چوہدری امانت، چوہدری حاجی خالد، خادم حسین، چوہدری منیر، چوہدری فضل حسین و دیگر نے کیا۔