Published: 28-11-2022
گجرات(صہیب سرور سے)ممتاز کاروباری شخصیت صوفی محمد وسیم سلیم بٹ پنجاب کرنسی چوک پاکستان گجرات نے کہا ہے کہ محمد عالمگیر بوبی پہلوان کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب، چوہدری مونس الٰہی، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی،محترمہ ثمیرہ الٰہی کو کارکن نوازی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محمد عالمگیر بوبی پہلوان نے جس طرح بطور چیئر مین مرکزی انجمن تاجران تاجروں کے دکھ درد میں شرکت کی اور ان کا ہمیشہ ساتھ دیا اسی طرح وہ بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تاجروں کے مسائل حل کروائیں گے وہ ایک متحرک اور ہر دلعزیز تاجر راہنما ہیں ان کی خدمات کسی متعارف کی محتاج نہیں ہم ان کے خدمت مشن میں ان کے شانہ بشانہ حاضر ہیں۔