انشاء اللہ چوہدری حسین الٰہی کو محسوس ہو گا کہ انکو مثالی سنگ دھڑا ملا، ماسٹر ظفر

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) نوابزادہ خاندان کے دیرینہ ساتھی چوہدری مظہر عرف خان بابا آف ہاڈکہ نے بڑے شمولیتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کی آئندہ جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی مثالی لیڈ ہو گی چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں علاقہ کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرینگے ہماری پارٹی میں شمولیت پر کوئی شرط نہیں بغیر کسی شرط اور مطالبے کے چوہدری حسین الٰہی کی خدمات اور مشن سے متاثر ہو کر شامل ہو رہے ہیں۔ ماسٹر ظفر آف سانگو نے سنگ دھڑے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر اپنے ڈیرہ پر اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کو محسوس ہو گا کہ انکے ساتھ شامل ہوئے ہیں آئندہ الیکشن خواہ جنرل ہوں یا بلدیاتی ہر موقع پر پاکستان مسلم لیگ کیساتھ کھڑے ہونگے اور چوہدری حسین الٰہی،چوہدری سعادت نو ازاجنالہ اور تمام آنے والے شرکاء کا دلی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی قیادت کے ساتھ ملکر علاقائی ترقی کیلئے کام کرینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات