Published: 28-11-2022
گجرات (ارشد علی) سرائے عالمگیر شہر میں جی ٹی روڈ پر پاک سپورٹس شاپ پر مسلح دو ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر دکان مالک عدیل محمود اور اس کے بھائی تیمور سے ساڑھے بارہ ہزار روپے چھین لئے مزاحمت پر پسٹل کے بٹوں سے تشدد کر کے دونوں بھائیوں کو زخمی کر دیا لوگوں کے اکٹھے ہونے پر ملزمان بھاگ گئے اور اس دوران ملزمان قریبی راجہ سعید کے پلازہ میں داخل ہو گئے اور چھت پر چڑھ گئے اور چھلانگ لگا دی جس سے ملزمان زخمی ہوگئے پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت اجمل ہاشمی ساکن فیصل آباد آصف نزیر ساکن پاک پتن کے ناموں سے ہوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اسلحہ برآمد کر لیا پولیس ملزمان سے تفتیش کررہی ہے