Published: 01-10-2022
گجرات(محبوب عالم سے) گجرات چیمبر سالانہ اجلاس عام کی پر وقار تقریب مقامی مارکی میں ہوئی، تقریب میں ضلع بھر سے ممبران چیمبر سپورٹرز لیڈرز شاہین، فاؤنڈر گروپ نے خصوصی شرکت کی،صدر فاؤنڈر گروپ اشفاق احمد رضی نے صدر چیمبر سکندر اشفاق رضی، سینئر نائب صدر چوہدری اسد بھٹی، نائب صدر سیٹھ معصوم قمر سے حلف لیا، صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمو د نے ایگزیکٹو ممبران، کارپوریٹ کلاس چوہدری عمر شہزاد، یاسر یعقوب سیٹھی، رمیز ڈار، عمر سہیل بھٹہ، غیاث الدین پال، اسامہ بٹ، چوہدری علی حسن، چوہدر ی یوسف ترہنگی، ایگزیکٹو ممبران ایسوسی ایٹ کلاس چوہدری توصیف عبد اللہ، چوہدری اظہر فاروق وڑائچ، چوہدری اعظم شاہد، حاجی شکیل قریشی، شیخ شہزاد انجم، چوہدری حمزہ شہر یار، چوہدری معین ظفر سے انکے عہدوں کا حلف لیا، شاہین فاؤنڈر گروپ کی قیادت حاجی ناصر محمود، اشفاق احمد رضی، فیاض عالم، وحید الدین چوہدری، سیٹھ قمر خورشید، باؤ منیر پشاوری، ثوبان ظہیر بٹ، حاجی عدنان مکی، طارق بلال ملک، احمد حسن مٹو، عامر نعمان، ایگزیکٹو ممبران نے مہمانوں کا استقبال کیا، حلف کے بعد ایگزیکٹو ممبران اور عہدیداران کو پھولوں کی مالا اور ہاروں سے لاد دیدیا گیا، اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔