ویلی ریذیڈینشیاء بحریہ ٹاؤن کی طرز پر تمام سہولیات سے آراستہ، ملک شاہد حسین

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) گجرات شہر کے پہلے سمارٹ سٹی ویلی ریذیڈینشیا، گجرات میں بحریہ طرز کا سمارٹ سٹی بنانے کیلئے کامشروع کر دیا گیا گزشتہ روز بیووالی سائیٹ آفس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی ممتاز عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری  تھے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے کیا گیا جس میں خصوصی دعا صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری نے کروائی ویلی ریذیڈینشیا کی دعائیہ تقریب میں گجرات کے ممتاز بلڈرز، رئیل اسٹیٹ اینڈ پراپرٹی ایڈوائزرز کی بھرپور شرکت دعائیہ تقریب میں ممتاز بزنس مین ملک شاہد حسین، عاطف عظمت حسین سید، افتخار احمد چٹھہ، چوہدری اقبال نے خطاب کیا، ملک شاہد حسین نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلی ریذیڈینشیا ایک سوسائٹی نہیں بلکہ ٹاؤن ہو گا جس میں تمام شہری سہولیات دستیاب ہونگی یہ بحریہ ٹاؤن کی طرح کا ہو گا یہ زمینیں عظمت حسین سید مرحوم کے صاحبزادوں سالک عظمت سید اور عاطف عظمت سید کی ہیں آج سے فائلیں سٹارٹ ہو گئی ہیں آپ لوگ فائل خریدیں بکنگ اوپن کر دی گئی ہے، عاطف عظمت حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلی ریذیڈینشیا ٹاؤن ایسی طرز میں تعمیر ہوگا کہ لوگ اسے منی گجرات کے نام سے پکاریں گے گجرات کے ہزاروں افراد اوورسیز ہیں انکے لئے بہترین انویسٹمنٹ کا موقع ہے کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے بزنس مینوں کے مستقبل کیلئے بہترین موقع ہے میں سمجھتا ہوں کہ آپ سب کیلئے ایک اہم موقع ہے آپ کو ہماری محبت اور کوشش نظر آئے گی آپ کو بحریہ طرز کا ٹاؤن بنا کر دینگے جس میں تعلیم، صحت کے شعبوں سمیت مساجد، پارکس اور پلے گراؤنڈ بھی دیا جائے گا افتخار احمد چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عاطف عظمت حسین سید کا مشکور ہوں، یہ زمین سید زادوں کی ہے اور ملک شاہد ڈویلپر ہیں میں تو خادم ہوں، لوگوں سے چھیننے والے بڑے نہیں ہوتے بلکہ لوگوں کو دینے والے بڑے ہوتے ہیں گجرات تاریخی شہر ہے گجرات میں اوورسیز ساتھیوں کی بڑی تعداد ہے جو کہ ملک کے لئے زر مبادلہ لاتے ہیں اور جس سے ملک چلتا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات