عمران خان کا پنجاب KPK اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان اعتراف شکست، نوابزادہ طاہر الملک

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے) صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے حلقہ پی پی28کے دورہ کے دوران عمائدین کے ساتھ ملاقاتوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیانیہ کی خود ہی نفی کردی، سازش نہیں عدم اعتماد کی تحریک ڈنکے کی چوٹ پر کامیاب بناکر حکومت سے نکالا عمران خان کو ایک گولی لگی تو ایسا بھاگا کہ اپنے گھر پر بھی بلٹ پروف شیشے لگا رہا ہے، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں موڑ ہی موڑ ہیں اور اُن کے یوٹرن کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،عمران خان کا کوئی ایسا بیان اور موقف نہیں جس کی خود عمران خان نے نفی نہ کی ہو، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس سیاست دان کے اپنے قول و فعل میں اتنا تضاد ہو اسے دوسروں کی رہنمائی کا کوئی حق حاصل نہیں، عمران خان کی پارلیمانی ہجرت کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمران نیازی نے مرکز کی بجائے اپنے صوبوں پر خود کش حملہ کر دیا،عمران خان اپنی سیاسی ہزیمت کا بدلہ پورے سسٹم سے لینا چاہتے ہیں، عمران نیازی کا صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنا اعتراف شکست ہے، ایک سیاسی بازی گر قلا بازی اپنی بچی کھچی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے مگر وہ اس میں ناکام ہوگا، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیہ سے اب عوام آگاہ ہو چکے ہیں جس طرح تحریک انصاف کو مظفر آباد میں شکست فاش ہوئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران نیازی کا ریورس گیر لگ چکا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مستقبل مسلم لیگ ن اور میاں برادران کا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات