Published: 01-12-2022
گجرات(ارشد محمود سے)مسلم لیگ(ن) نوابزادہ گروپ این اے68یوتھ ونگ کے سربراہ نوابزادہ اصغر علی نے چیف آف آرمی سٹافجنرل عاصم منیر کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 17ویں آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے نوابزادہ اصغر علی نے کہا کہ پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی تعیناتی محب وطن پاکستانی قوم کیلئے باعث مسرت ہے۔ جبکہ جنرل عاصم منیر کو دینا کی بہترین اور بہادر فوج کی کمان کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو کہ میرے لیے اورپوری قوم کیلئے باعث افتخار ہے نوابزادہ اصغر علی نے کہا کہ اللہ تعالی وطن عزیز کو سیاسی، معاشی، عسکری اور دیگر تمام میدانوں میں کامیابی عطا فرمائے۔اوراس امید کا اظہار کیا کہ نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت سر انجام دیں گے، نوابزادہ اصغر علی نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بہترین فیصلہ کیا کہ انہوں نے سینیارٹی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آنے والے جنرل حافظ سید عاصم منیر کو پاکستا ن کے سب سے بڑے ادارے کا سربراہ منتخب کیا، انشاء اللہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر افواج پاکستان کی بہتری اور ملک وقوم کی ترقی میں بھر پور کردارادا کریں گے۔