چوہدری حسین الٰہی کی 13 کروڑ گرانٹ سے کڑیانوالہ جلالپورصوبتیاں روڈ براستہ ڈھینڈہ تعمیر شروع

Published: 01-10-2022

Cinque Terre


گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چو ہدری حسین الٰہی کی 13کروڑ گرانٹ، کڑیانوالہ تا جلالپور صوبتیاں (براستہ ڈھینڈہ) روڈ کی تعمیر شروع کر دی گئی،لمبائی 5.70کلو میٹر بنتی ہے کومقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی چوہدری حسین الٰہی نے ہدایات جاری کر دیں، گزشتہ روز تعمیراتی فرم نے ہیوی مشینری کیساتھ کام شروع کر دیا گیا مذکورہ پراجیکٹ میں شامل سڑک کی چوڑائی میں اضافہ بھی کیا گیا ہے،چوہدری حسین الٰہی کی خصوصی توجہ کے بعد مذکورہ روڈ کے بارے مسائل بارے جلالپور صوبتیاں اور کڑیانوالہ بالخصوص ڈھینڈہ کے باسیوں نے آگاہ کیا تھا جس پر چوہدری حسین الٰہی نے نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری منظور کروا دیا اور ٹینڈر نگ کے بعد کام شروع کر دیا گیا ہے، مذکورہ روڈ ن لیگ کے سابقہ دس سالہ دور میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی مگر اسے تعمیر نہ کروایا گیا مگر چوہدری حسین الٰہی کی عوام دوست پالیسیوں اور مسائل فری حلقہ بنانے کیلئے تمام سڑکوں کو تعمیر کیا جا رہا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات